جاپان میں ایک بے روزگار نوجوان نے طلبا کی بس میں گھس کرخنجرسے حملہ کردیا،ایک طالب علم ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے۔

جاپان میں ایک بے روزگار نوجوان نے طلبا کی بس میں گھس کرخنجرسے حملہ کردیا،ایک طالب علم ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ جاپانی دارالحکومت ٹوکیوکے شمال مشرق میں واقع ٹورائیڈ شہرمیں پیش آیا۔ ایک ستائیس سالہ نوجوان نے طلبا اور رعایتی ٹکٹ پرسفر کرنے والوں کی ایک بس کوروکا اوراس میں سوار ہوگیا۔ کچھ لمحوں بعد نوجوان نے خنجرنکالا اورطلبا پرحملہ کردیا،جس سے ایک طالب علم موقع پرہلاک ہوگیا جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے۔ اس دوران طلبا کی چیخ وپکار سن کر ڈرائیور نےبس روکی توحملہ آور نے بس سے چھلانگ لگا دی اور دوسری بس میں سوار ہوگیا،تاہم یہاں اُس کو حملے کا موقع نہ مل سکا،مسافروں نے اسے قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ حملہ آور بےروزگاری کے باعث ذہنی تناؤ کا شکار ہوچکا ہے۔