کنگز کالج لندن کا ملالہ کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان، پورٹریٹ کی نیلامی سے 80ہزار ڈالر فنڈز ملنے کی توقع
لندن، نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ، اے ایف پی) کنگز کالج لندن نے ملالہ یوسفزئی کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا ہے۔ مزید برآں اے ایف پی کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی پورٹریٹ کی آئندہ ماہ نیلامی سے 80ہزار ڈالر فنڈز اکٹھے ہونے کی توقع ہے۔ برطانیہ کے معروف پورٹریٹ پینٹر جوناتھن یو نے ملالہ یوسف زئی کی پورٹریٹ بنائی ہے جس میں ملالہ کو ہوم ورک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ نیلامی کرنے والی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پورٹریٹ 60 سے 80 ہزار ڈالر تک نیلام ہونے کی توقع ہے۔ اس حوالے سے ملالہ کا کہنا ہے کہ جو کوئی بھی پورٹریٹ خریدے گا وہ بچوں کے امدادی فنڈز میں حصہ ڈالے گا۔