جیت گیا تو سکیورٹی معاہدے پر دستخط کردوں گا، پاکستان سمیت ہمسایوں سے اچھے تعلقات قائم کرینگے: عبداللہ عبداللہ
کابل(این این آئی)افغانستان کے آئندہ متوقع صدر عبداللہ عبداللہ نے امریکہ کے ساتھ سیکورٹی معاہدے کو قومی ضرورت قراردیتے ہوئے کہاہے کہ وہ جیت کر اس معاہدے پر دستخط کردیں گے،افغان عوام طالبان کے نظریات کی مخالف ہے ،عوام کو اعتماد میں لیکر طالبان سے مذاکرات کریں گے، مذاکرات کے دروزے کھلے رہنے چاہئیں، پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات قائم کریں گے، جرمن ریڈکو انٹرویومیں کہاکہ وہ اگرصدرمنتخب ہوئے توحامدکرزئی سے بہت کچھ مختلف کریں گے ،افغان عوام کو محسوس ہوگا کہ ہمارا سیاسی پروگرام مختلف ہے ہم اپنے سیاسی منشور اور وٹرووں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں،افغانستان حکومت میں اصلاحات کی ضرورت ہے،بدقسمتی سے ہمیں ابھی تک روز بروز بڑھتے ہوئے ان چیلنجوں کا سامنا ہے، جن کا تعلق ملک میں سکیورٹی اور سیاسی صورتحال سے ہے۔میری نظر میں افغانوں کی اکثریت پائیدار امن چاہتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ طالبان کے نظریات کو بھی مسترد کرتی ہے، ہم تنازعات میں ملوث ایک اقلیت کی وجہ سے اکثریتی رائے کو نظر انداز نہیں کر سکتے افغان قوم امن کی حامی ہے اسی طرح یہ بھی حکومتی ذمہ داری ہے کہ عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے ہم دونوں سیاسی پہلوؤں پر عمل کریں گے،عبداللہ عبداللہ نے کہاکہ ہماری بنیادی خارجہ پالیسی میں افغانستان کے قومی مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور بحالی شامل ہیں ہمیں خارجہ پالیسی کی اصلاح کی ضرورت ہے۔