پاکستان بھارت کے تنازعات حل ہونے تک جنوبی ایشیا ترقی نہیں کرسکتا: جلیل عباس
واشنگٹن (آن لائن) امریکہ میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت جب تک دہشتگردی اور اپنے دیرینہ تنازعات کو پُرامن طریقے سے حل نہیں کرلیتے اس وقت تک جنوبی ایشیاء حقیقی اقتصادی ترقی کے ثمرات حاصل نہیں کرسکتا۔ جاری پریس ریلیزکے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے پاک بھارت تعلقات پر گذشتہ روز ہاورڈکینیڈی سکول کے اساتذہ اورطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔