میڈرڈ:اسپین اور پرتگال کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم ازکم 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی ، آگ پر قابو پانے کے لیے 500 سے زائد فائر فائٹرز کوششوں میں مصروف رہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں اب تک 3 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے ہیں جب کہ درجنوں فائرفائٹرز کو شہری علاقوں کی طرف آنے والی سڑکوں پر تعینات کردیا گیا۔ رواں سال جون میں بھی پرتگال کے وسط میں واقع جنگلات میں لگی بدترین آگ میں 64 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔دوسری جانب اسپین کے جنگلات میں بھی آگ لگ گئی۔ 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواں کے باعث آگ اطراف کے شہروں کی جانب بڑھ رہی ہے۔ آتشزدگی کے واقعہ میں اب تک 3 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔اسپین کے وزیراعظم ماریانوراجوئے برئے نے آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آگ کو شہروں کا رخ کرنے سے قبل ہی بجھانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38