مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے کرفیو کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر سرچ آپریشن کے دوران درجنوں کشمیریوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے کرفیو کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر سرچ آپریشن کے دوران درجنوں کشمیریوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

مقبوضہ وادی میں کشمیر چھوڑ دو تحریک اپنے عروج پر ہے۔ بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کی جانب سے ہڑتال اوراحتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے کشمیریوں کی تحریک آزادی دبانے کے لیے وادی کے متعدد علاقوں میں کرفیونافذ کررکھا ہے جبکہ سرچ آپریشن اور پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ قابض انتظامیہ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت پلوامہ،شوپیاں اور سرینگر سے درجنوں بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کرکے مختلف جیلوں میں قید کر کردیاہے۔ دوسری جانب سید علی گیلانی سمیت حریت رہنما تاحال گھروں میں نظر بند ہیں۔