شوہرکے تشدد کے باعث ناک سے محروم ہونے والی افغان خاتون عائشہ کو لاس اینجلس میں مصنوعی ناک لگادی گئی۔  

شوہرکے تشدد کے باعث ناک سے محروم ہونے والی افغان خاتون عائشہ کو لاس اینجلس میں مصنوعی ناک لگادی گئی۔  

افغانستان سے تعلق رکھے والی انیس سالہ عائشہ کے شوہر نے تشدد کے بعد اس کے ناک اور کان کاٹ دیے تھے۔ غیر ملکی اخبار کی رپورٹ پر حکام نے اسے خواتین کے تحفظ کی تنظیم تک پہنچادیا۔ وہ آج کل لاس اینجلس کے گراس مین برن سنٹر میں زیر علاج ہے جہاں اسے عارضی طور پر مصنوی ناک لگادی گئی ہے جبکہ سرجری کے بعد دیگر اعضاء بھی لگا دیے جائیں گے ۔ چہرہ مکمل ہونے پر عائشہ بہت خوش دکھائی دیتی ہے۔ عائشہ کو فرسٹ لیڈی آف دی کیلی فورنیا کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سابق امریکی خاتون اول اور امریکہ و افغان خواتین کونسل کی سرگرم رکن لارا بش نے بھی عائشہ سے ملاقات کی۔