بھارتی حکومت نے کامن ویلتھ گیمز میں بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

بھارتی حکومت نے کامن ویلتھ گیمز میں بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

بھارت کے شہرنئی دہلی میں ہونے والی انیسویں کامن ویلتھ گیمزآغاز ہی سے بدعنوانی، انتظامی خرابیوں اور تیاریوں میں تاخیر جیسے الزامات کا شکار رہی۔ گیمز کے ختم ہوتے ہی بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے ان الزامات کی تحقیقات کے لیے سابق آڈیٹر جنرل وی کے شنگلو کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی کامن ویلتھ گیمز کے تمام امور کا جائزہ لے کرتین ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ تعمیراتی کاموں میں تاخیر، پل کے گرنے  اور دیگر انتظامی خرابیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا ہے۔