چین کی معاشی نمو میں مزید کمی

بیجنگ (بی بی سی) چین کی معاشی نمو میں اپریل تا جون کے دوران معاشی نمو میں کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ لگاتار دوسری سہ ماہی ہے جس میں چین کی نمو میں گراوٹ آئی ہے۔ چین اس وقت امریکہ کے بعد دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت ہے۔ اس میں اپریل تا جون کی سہ ماہی میں 7.5 فیصد کی نمو ہوئی۔