نیٹو فوجیوں کے قتل کے الزام میں زیر حراست افغان جیل سے فرار

کابل (اے ایف پی) سلواکیہ کے فوجیوں کے قتل کے الزام میں زیر حراست افغان شہری محافظ کی مدد سے فوجی بیس کی جیل سے فرار ہوگیا۔ اس واقعہ نے افغان اور نیٹو فورسز کی کارکردگی پر سوالہ نشان لگا دیا ہے۔ یاد رہے ہلمند میں بیس پر فائرنگ سے ایک غیر ملکی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔ ملزم کو گزشتہ منگل حراست میں لیا گیا تھا۔