نوازشریف افغانستان امن عمل آگے بڑھاسکتے ہیں : قاضی امین وقاص

کابل (این این آئی)افغان ہائی پیس کونسل کے ایک سینئر ممبر قاضی امین وقاص نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف افغانستان میں جاری امن کے عمل کو آگے بڑھانے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے 1993ءمیں اسلام آباد امن معاہدے میں نواز شریف کا اہم کردار کو یاد ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ صدر کرزئی اور طالبان رہنما ملا عمر کومذاکرات کی میز پر لاسکتے ہیں۔قاضی امین نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں بد اعتمادی دور کرنے کی دعوت دی ہے۔نہوں نے کہا کہ کرزئی حکومت کو پاکستان کی نیت پر شک نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اسلام آباد نے ہمیشہ ایک متحد، آزاد اور پرامن افغانستان کی پالیسی کو آگے بڑھانے میں ساتھ دیا ہے۔