میانمار انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے: برطانوی وزیراعظم

میانمار انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے: برطانوی وزیراعظم

لندن (اے ایف پی) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے میانمار کے صدر تھین سین کو اپنے ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کا کہا ہے۔ میانمار کے صدر لندن کے ادورے پر ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کر رہے تھے۔ کیمرون نے انہیں کہا کہ وہ میانمار میں ہزاروں اوہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر شدید تحفظات رکھتے ہیں۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ وہ ان کے اس تاریخی دورے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا جہاں برطانیہ میانمار کی جانب سے اپنی عالمی تنہائی کے خاتمے کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے وہیں اسے وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی تشویش ہے۔