ملائشیا:پاکستانی ہائی کمشنر کی مقامی وزیرسے ملاقات

پتراجائیا (آن لائن) پاکستان ہائی کمشنر برائے ملائشیا شاہد کیانی نے ملائشیا میں جاری اور آئندہ میگا ترقیاتی منصو بوں میں پاکستانی افرادی قوت کی کھپت کوبڑھانے کے لیے متعلقہ ملائشین حکام سے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے قائم وزارت برائے انسانی وسائل کے سیکرٹری جنرل داتو سری ذین الرحیم بن ثمن اور دیگر حکام سے ملاقات کی ۔