مسجد الحرام کے قریبی ہوٹلوں کے کرایوں میں رواں سال 150 فیصد تک کمی

مسجد الحرام کے قریبی ہوٹلوں کے کرایوں میں رواں سال 150 فیصد تک کمی

جدہ (اے پی پی) مسجد الحرام میں توسیع کے منصوبے پر کام کے باعث مسجد کے قریبی ہوٹلوں کے کرایوں میں رواں سال 150 فیصد تک کمی ہو گئی ہے۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ہوٹلز اینڈ ٹورازم کمیٹی کے سربراہ فہد الویثیانی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ تعمیراتی کام کی وجہ سے مسجد الحرام کے ارد گرد ہوٹلوں میں قیام کرنے والوں میں 15 تا 20 فیصد کمی آئی ہے۔ جس کے باعث ہوٹلوں کے کرایوں میں کمی کا یہ رجحان کئی سال بعد دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ کئی سال کے دوران مسجد الحرام کے آس پاس ہوٹلوں کا رمضان کے آخری عشرہ کا کرایہ ایک لاکھ 80 ہزار ریال تھا جو اس بار 70 ہزار ریال تک رہ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی حکومت مکہ مکرمہ میں جدید ترین سہولیات کی فراہمی پر ایک کھرب ریال خرچ کر چکی ہے۔