فلسطینی خاتون کو صیونی فوجی پر حملے کے الزام میں دو سال قید کی سزا

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والی ایک فلسطینی خاتون کو صہیونی فوجی پر تیزدھار آلے سے حملے کے الزام میں دو سال قید با مشقت کی سزا سنادی جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے سزا کو ظالمانہ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔