شام: افطار کے وقت بمباری‘ روزہ دار بچوں‘ خواتین سمیت 30 جاں بحق

شام: افطار کے وقت بمباری‘ روزہ دار بچوں‘ خواتین سمیت 30 جاں بحق

بیروت (اے ایف پی ) شامی صوبہ ادلب میں سرکاری فوج کی شیلنگ کے سبب 8 خواتین، 6 بچوں اور روزہ داروں سمیت 30 افراد جاں بحق اور بیسیوں زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے فوج نے 5 مقامات پر بمباری کی۔ گاﺅں مغارہ میں راکٹ حملے کے سبب بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے۔ یہ حملے افطار کے وقت کئے گئے۔ گاﺅں البارہ میں 6، بسمس میں 4 اور کفرنبل میں 3 افراد مارے گئے۔ جاری ویڈیو میں خون بکھرا پڑا ہے، نعشیں پڑی ہیں اور بعض عمارتوں سے دھواں اٹھتا نظر آرہا ہے۔ لوگ گھروں میں لگی آگ بجھانے کے لئے بالٹیوں اور پیالوں میں پانی لیکر آتے رہے ۔