دنیا بھر میں بسیار خوری اور موٹاپے کے باعث ہر سال 28 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں:طبی ماہرین

 سڈنی (اے پی پی) دنیا بھر میں بسیار خوری اور موٹاپے کے باعث ہر سال 28 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ پبلک ہیلتھ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب میں دنیا بھر سے آئے ماہرین نے بتایا کہ بسیار خوری اور موٹاپے میں تیزی سے اضافے کی ایک بڑی وجہ فاسٹ فوڈ کا بڑھتا ہوا استعمال ہے ۔