جنوبی کوریا میں شدید بارش کے باعث 2 افراد ہلاک

سیﺅل (اے پی پی) جنوبی کوریا میں شدید بارش کے باعث 2 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام نے کہا ہے کہ شدید بارش اور سیلاب سے 122 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جس کے باعث 263 افراد بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ پوجن شہر میں 57 سالہ شخص سیلاب میں ہلاک جبکہ ہونگ پی اون میں 85 سالہ شخص مٹی کے تودوں کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔