بھارت میں جنگی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں جنگی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حادثہ بھارت کی شمال مغربی ریاست راجستھان کے ضلع باڑ میر میں پیش آیا جہاں ”مگ 21“ جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا حادثہ ہوائی اڈے اترلائی پر لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔