بھارت تہذیبی جارحیت کے ذریعے کشمیریوں کی اسلامی شناخت مٹانے کے در پے ہے: علی گیلانی

بھارت تہذیبی جارحیت کے ذریعے کشمیریوں کی اسلامی شناخت مٹانے کے در پے ہے: علی گیلانی

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں تہذیبی جارحیت کے ذریعے کشمیریوںکی اسلامی شناخت کو مٹانے کا ہر ہتھکنڈہ استعمال کر رہاہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں تحریک حریت ضلع سرینگر کے ایک اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور ا±س کی کٹھ پتلی انتظامیہ اور دیگر بھارت نواز جماعتیںکشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دے سکتے۔بزرگ رہنمانے ارکان تحریک حریت خاص طورپر نوجوانوں پر زور دیکر کہاکہ وہ تحریک حریت کے اہداف کے حصول کیلئے پوری طرح سے منظم ہوجائیں اورجدوجہد آزادی کو سرگرمی کے ساتھ اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے تنظیم کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں۔حریت رہنما محمد اشرف صحرائی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔