برطانیہ کے 14 ہسپتال اور میڈیکل سنٹرز 13ہزار اموات کے ذمہ دار ہیں: پر وفیسر سربروس کیوگ

لندن (اے پی پی) برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کے ڈائریکٹر پروفیسر سربروس کیوگ نے کہا ہے کہ ملک کے 14ہسپتال اور میڈیکل سنٹرز 13ہزار اموات کے ذمہ دار ہیں۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے 14ہسپتالوں اور میڈیکل ٹرسٹ میں ہزاروں افراد ایسے بھی داخل ہوئے جو معمولی بیماریوں میں مبتلا تھے۔2005ءسے اب تک معمولی بیماریوںمیں مبتلا 13ہزار شہریوں کی زندگیاں بچائی جا سکتی تھیں مگر مذکورہ ہسپتالوں اور میڈیکل سنٹرز نے لاپرواہی اور علاج میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے 13ہزار شہری چل بسے۔