برطانیہ میں سحری کے اوقات کا تنازعہ

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں چاند کے بعد سحری کے اوقات کا تنازعہ پیدا ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں چند قدموں کے فاصلے پر سحری کے اوقات میں علما نے دو، دو گھنٹے کا فرق ڈال دیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم 12 بجے رات کو تراویح ختم کرتے ہیں اور ایک بجے سحری کا وقت شروع ہوجاتا ہے، سمجھ نہیں آتی کس مسجد کو فالو کریں، بہت پریشان ہیں۔