امریکی ریاست ٹیکساس اور کیلیفورنیا میں تیل کے نئے ذخائر دریافت

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ریاست ٹیکساس اور کیلیفورنیا میں دریافت ہونے والے تیل کے ذخائر سے امریکہ کو امید ہے کہ 2020ءتک تیل کی پیداوار میں وہ سعودی عرب کے برابر پہنچ جائے گا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہرین تیزی سے تیل نکالنے کے کام کی نگرانی کرنے میں مصروف ہیں۔