اسرائیلی کابینہ نے ملک کے صحرائی علاقے کو ترقی دینے کے منصوبے کی منظوری دے دی

مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) اسرائیلی کابینہ نے ملک کے صحرائی علاقے نجیو کو ترقی دینے کے لئے 50 کروڑ شیکل ) 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر) کے 5 سالہ منصوبے کی منظوری دی ہے۔ یہ منصوبہ مستقبل قریب کی اسرائیل کی مسلح افواج کی اہم تنصیبات کو اس علاقے میں منتقل کرنے کے ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے ۔ چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق منصوبے کے تحت صحرائی علاقے کے شہروں بیرشیبا ‘ ڈیمونا ‘ یروہام ،اراد اور اوفاکیم میں جدید ترین سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ علاقے میں 3 بڑے صنعتی پارک بھی تعمیر کئے جائیں گے۔