اتراکھنڈ:سیلاب میں لاپتہ افراد مردہ قرار ورثاءکو معاوضہ ادا کیا جائے گا

نئی دہلی (بی بی سی) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ سیلاب کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے 5700 افراد کو اب مردہ مان کے ان کے ورثاءکو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ وجے کا کہنا ہے ہر فرد کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔