یورپ میں 2025ء تک مسلمانوں کی آبادی 40 فیصد ہو جائے گی: نیوز ویک

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی ماہرین نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ صرف 16 سال بعد 2025ء تک یورپ میں مسلمانوں کی آبادی 40 فیصد ہو جائے گی۔ امریکی جریدے نیوزویک میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق یورپ میں جس رفتار سے مسلمان تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور جس تیزی سے شرح افزائش کے باعث مسلمانوں کی آبادی بڑھ رہی ہے اس کے پیش نظر ممتاز دانشوروں سٹین اور ٹونی بلینکلے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یورپ میں ایک ’’یوریبیا‘‘ وجود میں آ رہا ہے جس سے امریکی مفادات کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔ یورپ میں اس بات پر بھی گہری تشویش پائی جاتی ہے کہ وہاں آ کر بسنے والے مسلمان مقامی آبادی میں مدغم ہونے کی بجائے اپنی الگ شناخت برقرار رکھتے ہیں۔ یورپ میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث یورپی ثقافت اور اقدار کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے یورپی ممالک کی حکومتیں مسلمان ملکوں کے تارکین وطن کے لئے اپنے دروازے بند کر رہی ہیں۔
نیوز ویک