لاہور کی طالبہ سارہ سلمان نے پرنس سکول آف ٹریڈیشنل آرٹس کا جیروڈ پرائز جیت لیا

لندن (نیٹ نیوز) پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس نے منگل کے روز مشرقی لندن میں قائم پرنس سکول آف ٹریڈیشنل آرٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جیروڈ پرائز برائے ٹریڈیشنل آرٹس جیتنے والی لاہور کی طالبہ سارہ سلمان کو خود پرائز دیا۔ سکول کے ڈائریکٹر خالد عظام نے شہزادہ چارلس سے سکول کے طلبہ و طالبات کا تعارف کرایا۔ شہزادہ چارلس کے دورے کے موقع پر سکول میں پینٹنگز کے علاوہ اسلامی خطاطی جیومیٹرک ڈیزائنز اور لکڑی کے کام پر مشتمل فن پاروں کی نمائش کی گئی۔ واضح رہے کہ سارہ سلمان نے 2002ء میں لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس سے گریجوایشن کی تھی۔ پرسن سکول جائن کرنے سے پہلے وہ پیشہ ور آرٹسٹ اور ٹیچر کے طور پر کام کرتی رہیں۔ پرنس سکول سے گریجوایشن کے بعد وہ لاہور واپس آئیں گی جہاں وہ سکول میں حاصل کی جانے والی تعلیم کی روشنی میں فن کے فلسفے اور سوچ کے بارے میں تعلیم دینگی۔
جیروڈ پرائز