برطانیہ نے اسرائیلی سیاحت کی تشہیر کے پوسٹروں پر پابندی عائد کر دی

لندن (آن لائن) برطانیہ نے اسرائیل کی سیاحت کیلئے ان پوسٹرز پر پابندی عائد کر دی ہے جن میں غزہ اور مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے۔ برطانوی ایڈورٹائزنگ سٹینڈرڈ اتھارٹی (ASA)نے پوسٹروں پر مغربی کنارے اور غزہ کو اسرائیل کا حصہ دکھانے کے خلاف 400شکایات پر ان پوسٹروں پر پابندی عائد کی ہے۔