امرےکہ اور چےن کی طرف سے گےلانی ‘منموہن ملاقات کا خےر مقدم

واشنگٹن (آن لائن+افتخار چوہدری) امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے وزراءاعظم کے درمیان شرم الشیخ میں ہونے والی ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ اعلی سطحی رابطہ تعلقات کی بہتری کے لئے اہم ثابت ہو گا جنوبی ایشیاءکے لئے امریکہ کے نائب وزیر خارجہ رابرٹ بلیک نے ان رپورٹس کا بھی خیر مقدم کیا جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ممبئی حملوں کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا ۔ہلیری کلنٹن کے دورہ بھارت کے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ دورہ کسی کے لئے کوئی اشارہ نہیں بلکہ اس بات کا بھی اشارہ نہیں۔