افغانستان میں حالات بہتر ہوتے ہی فوجی انخلا شروع کردیا جائے گا : صدر اوباما

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کے بعد خطے میں امریکی کردار میں واضح تبدیلی آئے گی‘ حالات میں بہتری آتے ہی وہاں سے فوجی انخلاء شروع کردیا جائے گا۔ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں ہالینڈ کے وزیر اعظم جین پیٹر بالکینڈے سے ملاقات میں صدر اوباما نے کہا کہ افغان پولیس ،عدالتوں اورحکومت کامؤثر کردارسامنے آتے ہی فوجی انخلاء شروع کیاجائے گا تاکہ افغانستان اپنی خود مختاری اورسلامتی کے معاملات خود سنبھال سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ستمبر میں افغان صدارتی انتخابات کا عمل کامیابی سے مکمل ہوگیا اور ہم افغان سیکورٹی فورسز کو ٹریننگ کا عمل جاری رکھیں اور افغانستان میں معاشی ترقی کی ہماری مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جائے پھر مجھے امید ہے کہ افغانستان کا کنٹرول افعان اتھارٹیز کو منتقل کرنے کے مرحلے میں داخل ہو جائیں گے۔
اوباما