افغانستان : بم دھماکوں اور جھڑپوں میں 3 اتحادی فوجی ہلاک‘ 4طالبان شہید

کابل (اے پی پی) افغانستان میں بم دھماکوں اور مسلح جھڑپوں میں 3 اتحادی فوجی ہلاک اور کمانڈر سمیت 7 طالبان شہید ہو گئے۔ صوبہ فریاب میں سڑک کے حادثہ میں 2 ترک اور مشرقی افغانستان میں بم دھماکہ میں ایک اتحادی فوجی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نہیں بتائی گئی۔