ٹورنٹو کی پولیس نے تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ 11سالہ بچی کے ساتھ نقاب کھینچ کر قینچی سے کاٹنے کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ٹورنٹو کی پولیس واقعے کی نفرت پر مبنی جرائم کے تحت تحقیقات کررہی تھی جس میں لڑکی نے کہاتھا کہ جب وہ بھائی کے ساتھ اسکول جارہی تھی تو اس کے نقاب کو ایک شخص نے قینچی سے کانٹا اور فرار ہوگیا۔تحقیقات کے بعد پولیس کا کہناہے کہ ایسا کوئی جرم ہواہی نہیں ۔ ہم نے ان الزامات کے حوالے سے تمام ثبوتوں کو دیکھا اور پرکھا ہے اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس طرح کاکوئی جرم سرزد ہوا ہی نہیں ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38