مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک اور فلسطینی شہید
غزہ (اے ایف پی+نوائے وقت رپورٹ) مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے مظاہرے جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک اور نوجوان احمد سلیم کو شہید کردیا ہے۔اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی یاد رہے چند روز قبل بھی 2 فلسطینی نوجوان صیہونی فوجی کی گولیوں کا نشانہ بنے تھے۔ اسرائیلی عدالت نے فلسطینی لڑکی عبدالتمیمی کو مزید 48گھنٹے زیرحراست رکھنے کا حکم دیدیا۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی لڑکی کو اسرائیلی فوج نے 19دسمبر کو گرفتار کیا تھا۔ 16سالہ لڑکی نے اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارا تھا۔