بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں ٹرک کی رکشہ کو ٹکر‘ 12 افراد ہلاک‘ 4 زخمی
رانچی (اے پی پی) بھارت کی ریاست جھاڑ کھنڈ میں تیز رفتار ٹرک نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ہندوئوں کے مذہبی تہوار میں شرکت کے بعد واپس آنے والے 12افراد موقع پر ہلاک جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جھاڑکھنڈ کے ضلع گملا میں ریاستی دارالحکومت رانچی سے ایک سو کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے نعشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔گملا پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔