ریستوران کے مسلمان مالک پرحملہ برطانوی شہری کو سزا،ڈرائیونگ پر پابندی
لندن ( نیوز ایجنسیاں) برطانوی نسل پرست کی جانب سے مقامی ریستوران کے مالک گاڑی تلے روندنے کے کیس کا فیصلہ آگیا۔ جج ڈینی بیری نے ملزم ماریک زکرو کو 32 ہفتوں کی سزا سناتے ہوئے 3 سال تک ڈرائیونگ پرپابندی بھی عائد کردی۔ اس موقع پرملزم نے عدالت کے روبرواپنے کیے پرشرمندگی کا اظہار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ماریک زکروکی واقعے کے وقت نشے میں دھت تھا جب اس نے ریستوران میں موجود اس کے مالک پر گاڑی چڑھانیکی کوشش کی تھی۔پولیس کو بیان دیتے ہوئے ملزم کا کہنا تھا کہ میں ایک مسلمان کو قتل کرنے جارہا ہوں، اور اس طرح میں اپنے ملک کی حفاظت کروں گا تم لوگ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔