برطانیہ: یاسمین ڈار لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیٹو کمیٹی کی رکن منتخب
مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار بھاری اکثریت سے لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیٹو کمیٹی کی رکن منتخب ہوگئیں۔ یاسمین ڈار نے اپنے مدمقابل تمام امیدواروں حتیٰ کہ دیگر دو منتخب ہونے والے ممبران سے بھی زیادہ ووٹ لیکر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ اس سے قبل تحریک کے سیکرٹری جنرل محمداعظم بھی NEC کے ممبر رہ چکے ہیں جنہوں نے کونسلر یاسمین ڈار کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین‘ سرپرست سردار عبدالرحمان خان‘ سیکرٹری جنرل صدراعظم‘ امجد حسین مغل‘ سالار ممتازاحمد چشتی‘ ثمینہ خان‘ یاسمین عالم‘ روبینہ خان‘ شاہدہ خان‘ فرزانہ افضل‘ پامیلا اشرف‘ نائلہ شریف‘ برٹش مسلم مومن فورم کی چیئرپرسن صبیحہ خان‘ کونسلر رضوانہ جمیل‘ سابق میئر کونسلر شعیب اختر‘ کونسلر عقیل سلامت، کونسلر عابد چوہان اور دیگر رہنمائوں نے کونسلر یاسمین ڈار کو مبارکباد دی۔