سعودی خاندان 33 سال بعد گھریلو ملازمہ کو الوداع کہتے آبدیدہ
دمام (آن لائن)سعودی خاندان 33 سال بعد گھریلو ملازمہ کو الوداع بولتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا،سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے ایک سعودی خاندان نے33برس تک اپنے یہاں کام کرنے والی گھریلو ملازمہ کو دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اشک بار آنکھوں سے الوداع کہا۔ اس انسانیت نواز منظر کی وڈیو کلپ نے صارفین کے تمام حلقوں میں پسندیدگی کا ریکارڈ قائم کردیا۔ وڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ کہ سعودی اہل خانہ اپنی ملازمہ کو بغلگیر ہوکر آنسو ئوں کے ساتھ الوداع کہہ رہے ہیں۔