بابری مسجد شہید کرانیوالا وشوا ہندو پریشد کا سربراہ پراوین توگڑیہ لاپتہ ہو گیا
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بابری مسجد شہید کرانے والے انتہا پسند ہندو تنظیم ’’وشوا ہندو پریشد‘‘ کے انٹرنیشنل صدر پراوین توگڑیہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔ وی ایچ پی کے ترجمان نے الزام لگایا کہ ایک جھوٹے کیس میں راجستھان پولیس کی ٹیم نے پراوین توگڑیہ کو سولا پور میں ان کی رہائش گاہ سے اٹھایا اور اب گرفتاری ظاہر نہیں کی جا رہی۔ دوسری طرف راجستھان پولیس نے کسی بھی ایسی کارروائی کی تردید کر دی۔