مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپیں، 5 مجاہدین شہید کرنے کا دعویٰ

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپیں، 5 مجاہدین شہید کرنے کا دعویٰ

سرینگر (آن لائن+ اے ایف پی) مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 مجاہدین شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا، مجاہدین کی شہادت پر بڑی تعداد میں علاقے کے رہائشیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ تشدد کے دوران متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے قصبہ سوپور کے علاقے چھانہ کھوہ سوپور کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران ایک گھر میں روپوش مجاہدین نے بھارتی فورسز پر اندھادھند گولیاں برسائیں۔ فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 مجاہد شہید ہو گئے۔
مجاہدین شہید