بنگلہ دیش: حکومت مخالف مظاہرے جاری، بس پر حملہ، ایک اور شخص ہلاک

بنگلہ دیش: حکومت مخالف مظاہرے جاری، بس پر حملہ، ایک اور شخص ہلاک

ڈھاکہ (نیٹ نیوز)بنگلہ دیش میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران بس پر حملے میں ایک اور شخص ہلاک ہو گیا، دو روز میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔ بنگلہ دیش میں حکومت مخالفین مظاہرے شدت پکڑنے لگے۔ مظاہرین نے بس کو آگ لگا دی۔ واقعے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ گزشتہ روز بھی مظاہرین کے بس پر حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اپوزیشن نے خالدہ ضیا کے سینئر مشیر پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری بھی حکومت پر عائد کر دی ہے۔ اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاءنے انتخابات کو ایک سال پورے ہونے پر ملک میں مظاہروں کی کال دی تھی۔
بنگلہ دیش