امریکی فوج کی اعلیٰ کمانڈ کے ٹویٹر اور یوٹیوب اکاﺅنٹس ہیک

امریکی فوج کی اعلیٰ کمانڈ کے ٹویٹر اور یوٹیوب اکاﺅنٹس ہیک

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی فوج کی اعلیٰ کمانڈ کے ٹویٹر اور یوٹیوب اکاﺅنٹس ہیک کرنے کے تازہ ترین واقع کے بعد امریکی صدر باراک اوباما نے ملک کو سائبر حملوں سے بچانے کیلئے اعلیٰ پیمانے کے حفاظتی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت سرکاری اداروں اورمختلف کمپنیوں کے مابین انٹرنیٹ حملوں کے بارے میں معلومات کے تبادلے کے عمل کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ اس کے علاوہ ایسے ہیکرز کو اس کام پر لگانے والی فرموں اور اداروں کو سخت سزا دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جو صارفین کے کمپیوٹرز کو ہیکنگ جیسے جرائم کیلئے خفیہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔
اکاﺅنٹس ہیک