امریکہ نے طالبان کیخلاف جنگ میں ایک ٹریلین ڈالر اور 2 ہزار شہریوں کی زندگیاں کھپا دیں: روسی میڈیا

امریکہ نے طالبان کیخلاف جنگ میں ایک ٹریلین ڈالر اور 2 ہزار شہریوں کی زندگیاں کھپا دیں: روسی میڈیا

ماسکو (آن لائن) روسی میڈیا کے مطابق امریکہ نے طالبان کے ساتھ لڑائی میں ایک ٹریلین ڈالر خرچ کیے اور اپنے دو ہزار شہریوں کی زندگی کھودی۔امریکہ افغانستان کی گھوسٹ پولیس پر سالانہ 30کروڑ ڈالرخرچ کر رہا ہے۔پاکستان میں طالبان کے برے دن شروع ہو چکے۔ روسی خبررساں ادارے  سپو ٹنک نیوزکے مطابق افغانستان میں امریکی جنگ کے بعد افغانوں پر نوازشوں کا حال چونکا دینے والا ہے۔ گزشتہ 13 برسوں میں امریکہ نے بیکار طیارے خریدے، زیادہ لاگت پر بجلی گھر تعمیر کیے اور اب سالانہ 30کروڑ ڈالر بظاہر گھوسٹ پولیس فورس پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ امریکہ زیادہ سے زیادہ سکیورٹی ذمہ داریاں مقامی حکام کے حوالے کر رہا ہے جن پر امریکہ کی طرف سے کوئی نگرانی نہیں ہوگی لیکن اس کے باوجود امریکی فنڈنگ حاصل کی جا رہی ہیں۔ افغانستان نیشنل پولیس کی تنخواہوں میں سالانہ 300 ملین ڈالر تقسیم کئے جارہے ہیں لیکن اتنی بھاری تنخواہوں کیلئے ملازمین کا حقیقی وجود ہی نہیں۔ خصوصی شناختی کارڈ پولیس کے ریکارڈ کو رکھنے کیلئے جاری کئے گئے لیکن حالیہ آڈٹ رپورٹ سے یہ انکشاف سامنے آیا کہ ملازمین کی تعداد سے دو گنا زیادہ ریکارڈ  ہیں۔ یہ ایشو2006ء میں بھی اٹھایا گیا لیکن کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی۔ کئی افسران نامناسب تنخواہیں لے رہے ہیں بلکہ یہ صورت بھی ہے کہ رقم کونہ صرف چوری کیا جا رہا بلکہ اسے اپنے ذاتی اکاونٹس اور شدت پسند تنظیموں کو منتقل کیا جارہا ہے۔