ملائشیا: قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع‘ پہلے مرحلے میں 200 پاکستانی رہا کئے جائینگے

کوالالمپور/ اسلام آباد (اے پی اے) ملائشیا میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں دو سو پاکستانیوں کی رہائی ہو گی، جبکہ چند مراحل میں تمام پاکستانیوں کو رہا کروایا جائے گا۔ پاکستانی کمیونٹی کے مطابق پاکستانیوں کی رہائی کا سہرا پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور کے فرسٹ سیکرٹری مراد علی خان وزیر کے سر جاتا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کے صدر فیضان خان نے اپنے ایک بیان میں پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور کے فرسٹ سیکرٹری مراد علی خان وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سفارت کار کی کاوششوں سے پاکستانیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ، جبکہ اگلے ہفتے تک دو سو پاکستانیوں کی رہائی ممکن ہو جائے گی۔