سعودی عرب : سلنڈر پھٹنے سے تین منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، دو بنگلہ دیشی ہلاک،6زخمی

جدہ (اے پی پی) سعودی عرب میں آتشزدگی کے ایک واقعہ میں بنگلہ دیش کے دو شہری ہلاک اور6دیگر زخمی ہوگئے ۔سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ساحلی شہرجدہ کے علاقہ جامعیہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک تین منزلہ رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔حکام کے مطابق واقعہ میں بنگلہ دیش کے دوشہری جاں بحق اورچھ دیگر زخمی ہوگئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ ایل پی جی سلنڈرکے پھٹنے کے باعث لگی۔
 سعودی عرب /آگ