بھارت میں آئندہ جو بھی وزیر اعظم بنااسکے ساتھ ملکر کام کریں گے: امریکہ

واشنگٹن(آن لائن)امریکہ نے کہا ہے کہ بھارت میں آئندہ جو بھی شخص وزیر اعظم بنا اس کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہاریف نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام جس کو بھی اپنا وزیر اعظم منتخب کریں گے ہم اس کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر نینسی پاول کی پی جے پی کے وزارت عظمی کے عہدیدار اور نریندر مودی سے حالیہ ملاقات بھی آئندہ انتخابات سے قبل اعلی سطحی بھارتی سیاستدانوں کے ساتھ تعلقات خوشگوار رکھنے کی کوشش کا حصہ ہے۔