بھارتی ریاست راجستھان میں دو گاڑیوں میں تصادم، 14 افراد ہلاک

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ریاست راجستھان میں ٹریفک کے حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کے علاقہ جودھپور میں دو گاڑیوں کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ مرنے والے افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔
حادثہ