آزاد کشمیر میں کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں: لارڈ نذیر

لندن (نوائے وقت رپورٹ) لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔ سرکاری اہلکار بھی قبضوں میں ملوث ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ بیرون ملک کشمیریوں کا بڑا مسئلہ جائیداد پر قبضہ ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔