اوسلو: 69 افراد کے قاتل کا جیل میں بہتر ویڈیو گیمز فراہم نہ کرنے پر بھوک ہڑتال کا اعلان

اوسلو (اے پی اے) 69 افراد کے قاتل اینڈرس بریوک نے بہتر ویڈیو گیمز نہ فراہم کرنے کی صورت میں جیل میں بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ۔ سینکڑوں بے گناہوں کے ناروین قاتل نے اس کے علاوہ پلے سٹیشن 3اور اپنی پسند کی اڈلٹ گیمز کی رسائی کی بھی مانگ رکھی ہے ۔ ایک خط میں انہوں نے حکام سے یہ مطالبہ کیا ۔