امریکی فوجی رہا کئے جانے والے 65 افغان قیدیوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے: پینٹاگون

واشنگٹن (آن لائن) پینٹاگون نے کہا ہے کہ افغانستان میں تعینات امریکی فوجی رہا کیے جانے والے 65 افغان قیدیوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔ تاہم امریکی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان میں سے کوئی تشدد کی طرف لوٹتا ہے تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز پینٹا گون کے ایک ترجمان نے واضح کیا کہ رہائی پانے والے ان قیدیوں کو دانستہ طور پر ہدف نہیں بنایا جائے گا ۔