امریکہ میں زیرعلاج شاہ زیب کے ویزے میں توسیع کا فیصلہ

امریکہ میں زیرعلاج شاہ زیب  کے ویزے میں توسیع کا فیصلہ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں زیرعلاج پاکستانی طالب علم شاہ زیب کے ویزے میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہ زیب کے ویزے میں توسیع آئندہ ہفتے کر دی جائے گی۔ شاہ زیب کا امریکی ویزا 17 فروری کو ختم ہو رہا ہے۔ شاہ زیب ٹریفک حادثے کی وجہ سے تین ماہ سے کومے میں ہے۔ ویزے میں توسیع کا فیصلہ ٹیلی کانفرنس میں کیا گیا۔ ٹیلی کانفرنس امریکی محکمہ خارجہ، ہسپتال انتظامیہ اور پاکستانی سفارتخانے کے درمیان ہوئی۔